پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

اتوار 13 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر اپنی صفوں میں شامل 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کردیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کے مطابق یہ فیصلہ آئین اور جماعتی پالیسی سے انحراف پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا کردار مشکوک ہے، حافظ نعیم الرحمان

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان اورنگزیب کھچی، مبارک زیب خان، عثمان علی، ظہور قریشی اور الیاس چوہدری کو باضابطہ طور پر تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے اس اقدام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ پانچوں ارکان اب قومی اسمبلی کی رکنیت کے بھی اہل نہیں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور پالیسی سے انحراف کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے، اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ احتجاجی تحریک 5 اگست تک اپنے عروج پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کی تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ عالیہ حمزہ نے پارٹی قیادت کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیا

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں مدعو نہ کرنے پر پارٹی کی حکمت عملی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز کب اور کہاں سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے