26 ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا کردار مشکوک ہے، حافظ نعیم الرحمان

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ مولانا فضل الرحمان سے مل کر آئینی ترمیم پر اتفاق کرتے رہے اگر مخالفت کی تو اتفاق کیوں کررہے تھے، پھر پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپنے نام بھی دے دیے، اس سے پی ٹی آئی کا کردار مشکوک ہوا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو قیدی بنایا جاتا ہے، پاکستان میں سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہیے، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ سیاسی قیدی رہا ہو جائیں جسے ہم اچھا سمجھیں گے۔

’پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں‘

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں، پی ٹی آئی کے لوگ فضل الرحمٰن سے مل کر اتفاق کرتے رہے اگر مخالفت کی تو اتفاق کیوں کررہے تھے تو اس سے معاملہ مشکوک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مک مکا کر کے 26ویں آئینی ترمیم منظور کروا لی، جو پارٹیاں جنہیں فارم 47 پر سٹینڈ لینا چاہیے تھا انہوں نے سٹینڈ نہیں لیا، 26ویں آئینی ترمیم پر جو لوگوں خریدو فروخت میں شریک رہے ان کا نام تاریخ میں نام اچھے لفظوں سے نہیں لیاجائے گا۔

’26ویں آئینی ترمیم پر عدالت سے رجوع کریں گے‘

ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ کیا گیا ہے، اس لیے جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پر عدالت سے رجوع کریں گے، پی ڈی ایم نے آئینی ترمیم کرکے اچھا نہیں کیا، پی ٹی آئی نے کمیٹی میں نام کیوں دیے نام دے کر شرکت نہ کرنے سے بھی معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تمغہ امتیاز یافتہ شوٹر محسن نواز کا اپنا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

رومانیہ کی بندرگاہ پر بحری ڈرون دھماکا، یوکرین کا روس پر سگنل جام کرنے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟