وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو ملک گیر وفاقی فورس میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: 24نومبر پی ٹی آئی احتجاج، رینجرز اور ایف سی کے 9ہزار اہلکاروں کی خدمات طلب
رپورٹ کے مطابق اس پر فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وفاقی کابینہ کی طرف سے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری کے بعد پورے پاکستان میں ایف سی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔
ایف سی کا نام تبدیل کرکے فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا جبکہ داخلی امن و امان قائم رکھنے کے لیے اس کا دائرہ اختیار چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ فی الوقت ایف سی کی تعیناتی صرف خیبرپختونخوا کی حد تک ہوتی ہے جبکہ اس فیڈرل کانسٹیبلری بنننے کے بعد اس میں ملک بھر سے نوجوان بھرتی کیے جائیں گے اور اس کی قیادت پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کریں گے۔