امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے واشنگٹن کی جانب سے کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں اور وژن کی روشنی میں طے کی گئی ہے۔

امریکی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق ہمارے مؤقف میں کوئی ابہام نہیں، اور امریکا نے اس حوالے سے پاکستان پر کسی قسم کی زور زبردستی نہیں کی۔

انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قریبی تعاون بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ تعلقات میں مثبت پیشرفت اور باہمی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے شراکت داری مزید مستحکم ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو غزہ مذاکرات سبوتاژ کرکے ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ذلت کا باعث بن گئے، اسرائیلی اخبار ہاریٹز

ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، خصوصاً کرپٹو کرنسی مائننگ اور متعلقہ ٹیکنالوجیز میں، جہاں پاکستان کے پاس وافر بجلی کے وسائل میسر ہیں۔

انہوں نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ حکومتِ پاکستان نے حال ہی میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثہ جات سے متعلق ایک جامع ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے، جو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ