پولش کوہ پیما کو براڈ پیک پر حادثہ، نیپالی ٹیم نے ریسکیو کرلیا

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

براڈ پیک کی بلند و بالا برفانی ڈھلوانوں پر پیش آنے والے ایک خطرناک حادثے میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما والڈیمار کووالوسکی شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد نیپال کی ایک ماہر ریسکیو ٹیم نے 6500 میٹر کی بلندی پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بحفاظت کیمپ ون تک منتقل کردیا، جہاں سے اب انہیں بیس کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تریچمیر کی چوٹی سر ہونے کے 75 سال مکمل، ملکی کوہ پیماؤں پر مشتمل مہم بھیجنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لیلا انٹرنیشنل براڈ پیک ایکسپیڈیشن 2025 کے سربراہ کووالوسکی چڑھائی کے دوران برف پر پھسل کر گر گئے، جس کے نتیجے میں ان کا ایک پاؤں ٹوٹ گیا۔ واقعہ کے فوراً بعد ان کے نیپالی معاونین نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی اور انتہائی دشوار گزار اور خطرناک راستوں سے گزر کر انہیں کیمپ ون تک لایا۔

ریسکیو ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی کوہ پیما کو موسم کی بہتری کے بعد اسکردو منتقل کیا جائے گا، جہاں انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

والڈیمار کووالوسکی کا شمار دنیا کے ان چند تجربہ کار کوہ پیماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک دنیا کی 14 میں سے 12 بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا ہے۔ ان کا حالیہ مشن براڈ پیک (8,047 میٹر) کی گرمیوں کی مہم جوئی کا حصہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غیرملکی خاتون کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے کی مہم میں ہلاک، لاش کی تلاش جاری

حادثے کے بعد مہم وقتی طور پر معطل کردی گئی ہے جبکہ نیپالی ٹیم کی بروقت اور پیشہ ورانہ ریسکیو کارروائی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی