ضلع مہمند کی شاہراہ عام پر روزانہ ہزاروں افراد اور کروڑوں روپوں کی معدنیات کی نقل و حمل ہوتی ہے لیکن یہ سڑک کئی برسوں سے انتہائی خراب حالت میں ہے۔
سنہ 2020 میں سابقہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے دور حکومت میں اس مرکزی شاہراہ کا افتتاح ہوا تھا مگر 5 سال گزرنے کے بعد بھی یہ اب تک مکمل نہیں کی جاسکی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 32 ارب روپے کا مبینہ مالی اسکینڈل، پی اے سی نے نوٹس لے لیا، تحقیقات کا آغاز
ضلع مہمند کی اس شاہراہ پر روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں اور ماربل، نفرائٹ اور دیگر بیش قیمت قدرتی وسائل بھی اسی پر سے لے جائے جاتے ہیں لیکن پھر بھی اس سڑک پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔













