کمپنی باغ مری اسپتال کے زیرتعمیر کارڈیک وارڈ کو نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کمپنی باغ مری میں واقع گورنمنٹ سید محمد حسین ٹی بی اسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسپتال کی نئی بلڈنگ میں مختلف بلاکس کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے، جن میں جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباسی کے مطابق اپ گریڈیشن کے اس مرحلے میں دل کے امراض کے لیے علیحدہ کارڈیک وارڈ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئی عمارت کے مختلف بلاکس کو معروف شخصیات کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز محکمہ صحت کو بھیجی گئی ہے، جن میں ایک بلاک کو میاں نواز شریف وارڈ کے نام سے منسوب کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔

اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد مری اور گردونواح کے شہریوں کو نہ صرف ٹی بی بلکہ دیگر سنگین امراض کے علاج کے لیے بھی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔ عوامی حلقے اس اقدام کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp