خضدار کی زینب مینگل جنہوں نے ان گنت خواتین کو ہنرمند و خوشحال بنادیا

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خضدار کی باہمت خاتون زینب مینگل نے خواتین کو ہنر مند بنا کر کئی خاندانوں کی زندگیاں بدل دیں۔

زینب مینگل خود معاشی مشکلات اور تنگ دستی کا شکار تھیں لیکن انہوں نے مشکلات پر قابو پانے کے لیے گھر میں سلائی کڑھائی سیکھی اور اسی ہنر کو آگے بڑھا کر دیگر کئی خواتین کو بھی خود مختار بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی مدد کے بغیر 2 یتیم خانے چلانے والی خضدار کی آمنہ شفیع سے ملیے

واضح رہے کہ خواتین کے بلوچ ثقافتی ملبوسات کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس کے ہر حصے کا الگ ماہر ہوتا ہے اور ایک جوڑا لاکھوں روپوں تک کا بھی ہوتا ہے جس سے کئی خواتین اچھا کمالیتی ہیں۔ کوئی خاتون یہ ہنر سیکھنے میں کامیاب ہوجائیں تو وہ گھر بیٹھے لاکھوں روپے کما سکتی ہیں۔

زینب مینگل غیر تعلیم یافتہ ہوکر بھی اپنے محلے کے درجنوں لڑکیوں کو اس ہنر سے آراستہ ہے کررہی ہیں اور ان کے سینٹر سے ہنر سیکھنی والی سینکڑوں لڑکیاں اور بے سہارا خواتین آج تن تنہا اپنے گھر چلا رہی ہیں۔

مزید پڑھیے: خضدار حملہ میں شہید طلبا و طالبات کی یاد میں تعزیتی تقریب، شمعیں روشن

ان جیسی باہمت خواتین دیگر خواتین کو خودمختار بنارہی ہیں۔ اگر اپنی مدد آپ کے تحت قائم کردہ اس قسم کے ٹریننگ سینٹرز کو حکومتی سر پرستی حاصل ہوجائے تو ہر محلے کی غیر تعلیم یافتہ لڑکیوں کو ہنرمند بنانے میں سہولت ہوسکتی ہے۔ دیکھیے وسیم انور کی یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کا امریکا سے ’ریڈ لائنز‘ برقرار رکھتے ہوئے رابطوں کے فروغ کا عندیہ

راولپنڈی: اب بغیر ہیمٹ سفر کرنے والے بائیکرز کا چالان نہیں ہوگا

برطانوی عدالت نے عدیل راجا کے دعوے مسترد کردیے، پروفیشنل جھوٹا قرار

امریکا عالمی انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، ایران کے ساتھ پاکستان بھی متاثر ہو سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

بلھے شاہ ایکسپریس کی 28 مئی سے بحالی کا اعلان

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے