پاکستان کی معیشت مستحکم راہ پر، ریٹنگ میں بہتری کی امید: وزیر خزانہ کی موڈیز کو بریفنگ

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ کی ٹیم کو ایک اہم ورچوئل اجلاس میں پاکستان کی معیشت، اصلاحاتی ایجنڈے اور مستقبل کے معاشی امکانات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے موڈیز کو بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت حالیہ جائزہ کامیابی سے مکمل کیا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف پروگرام کی اگلی قسط موصول ہوئی بلکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (RSF) میں بھی پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے رواں مالی سال کے بجٹ میں کیے گئے اہم اقدامات، تجارتی اصلاحات، برآمدات پر مبنی ترقی، اور حکومتی کفایت شعاری پر بھی روشنی ڈالی، جبکہ امریکا کے ساتھ ترجیحی تجارتی رسائی سے متعلق مثبت پیشرفت کا بھی ذکر کیا۔

وزیر خزانہ نے موڈیز کو بتایا کہ پاکستان عالمی مالیاتی منڈیوں سے دوبارہ جُڑنے کے لیے فعال حکمتِ عملی پر عمل کر رہا ہے۔ اس ضمن میں مشرقِ وسطیٰ کی مارکیٹ سے ایک ارب ڈالر کا کمرشل معاہدہ، پانڈا بانڈ کے اجرا اور یوروبانڈ کے دوبارہ اجرا کی تیاری جیسے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا اسٹیٹس مستحکم سے مثبت کردیا

وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی بہتری کے اشاریے بھی پیش کیے، جن میں شامل ہیں:

* مہنگائی میں کمی
* پالیسی ریٹ میں کمی
* روپے کی قدر میں استحکام
* کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس
* ترسیلات زر میں اضافہ
* زرمبادلہ کے ذخائر جون کے آخر تک 14 ارب ڈالر سے تجاوز

انہوں نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل نظام، ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات اور ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی حکومتی کوششوں پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ اگلے 2 برس میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 13 سے 13.5 فیصد تک پہنچائی جائے۔

موڈیز ٹیم کے سوالات کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم نے یقین دلایا کہ پاکستان نجکاری، ادارہ جاتی اصلاحات اور سرکاری شعبے کی بہتری کے ایجنڈے پر سنجیدگی سے عمل کر رہا ہے، اور عالمی اعتماد کی بحالی کے لیے پُرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: نیا آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لیے فنڈنگ کے امکانات روشن بنائے گا، موڈیز

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ موڈیز اور دیگر ریٹنگ ایجنسیز پاکستان کی معاشی پیشرفت کو تسلیم کریں گی، جس سے ملک کی عالمی مالیاتی رسائی مزید بہتر ہو گی اور بیرونی شعبہ مستحکم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی، اصلاحات اور مالی نظم و ضبط کی راہ پر ثابت قدم ہے، اور یہ اعتماد ہی ہمارے مستقبل کی بنیاد ہے۔

اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک، وزارتِ خزانہ، ریونیو ڈویژن اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی