وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں کم آمدنی والے طبقات کی فلاح کو ترجیح دی جائے: صدر زرداری کی وزیراعظم سے گفتگو
میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف آج (منگل) شام ایوان صدر کا دورہ کریں گے جہاں ان کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوگی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، معاشی امور اور دیگر قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، یہ ملاقات حالیہ قومی اور علاقائی پیشرفت کے تناظر میں اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی اتحادیوں کو مل کر آگے چلنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف زرداری کی وزیراعظم سے گفتگو
ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات کو حکومتی فیصلوں اور پالیسیوں کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے۔














