عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سیاست میں قدم رکھ لیا، سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان نے بتایا کہ ان کی سیاسی جماعت کا نام پاکستان ریپبلک پارٹی رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب‘، ریحام خان نے دلہن بنے ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا کہا؟

ان کا کہنا تھا کہ نئی سیاسی جماعت عوام کی آواز بن کر حکمرانوں کا پیچھا کرے گی، پاکستان ریپبلک پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ کراچی پریس کلب کو میں نے زبان دی تھی کہ کسی بھی سیاسی اقدام کا آغاز یہاں سے کروں گی، میرے برے حالات میں کراچی پریس کلب میرے ساتھ تھا۔

ریحام خان نے کہا کہ اب ماڈرن ٹیکنالوجی آ چکی ہے، کسی کام کا آغاز کریں تو اللہ کا نام لے کر کریں، نیت کرنا بھی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب بھی کسی اور کے لیے کوئی کام کیا جاتا ہے تو اس میں اللہ پاک برکت ڈالتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2012 میں بی بی سی میں ملازمت اختیار کی تھی، بی بی سی سے مستعفی ہو کر اپنی والدہ کے پاس 4 سال رہی، مجھے پاکستان سے پیار ہوگیا، میں نے 2012 سے 2025 تک پاکستان کو دیکھا ہے۔

ریحام خان نے کہاکہ ہماری عوام کے پاس پینے کا پانی نہیں ہے، مجھے ایک بچی نے کہا کہ آپ بھی کہیں ان سیاست دانوں کی طرح نہ ہو جائیں، اسی لیے میں سیاست سے الگ رہی، میں نے خود کو کسی بھی سیاسی ایکشن سے دور رکھا۔

انہوں نے کہاکہ پرائم ٹائم پر اب یہ ہے کہ کس کی حکومت گر رہی ہے، کون آ رہا ہے، کون جا رہا ہے، کسی نے کہا کیا آپ محروم صوبوں کی بات کریں گی؟ میں نے کہا سب ہی صوبے محروم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت سوچ بچار کے بعد قدم رکھ رہی ہوں، میرے مطابق کراچی دارالحکومت ہونا چاہیے، کسی سیاسی جماعت اور لیڈر میں کوئی فرق نہیں رہا، مری اور سوات جیسے واقعات پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جاتی ہے۔

ریحام خان نے کہاکہ کون جیل میں، کون جیل سے باہر جا رہا ہے، ٹی وی پر بیٹھ کر ہاتھا پائی ہو رہی ہے، ایک دوسرے کو برا بھلا کہا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں کیا حال ہے، گھر میں حق کی بات کریں تو کوئی آپ کو برداشت نہیں کرتا۔

انہوں نے کہاکہ اب صرف نظریہ یہ ہے کہ مجھے وزیر بنانا ہے، میں نے میرٹ کی بنیاد پر کام کیا، چاہتی ہوں لوگ بھی میرٹ پر کام کریں، بجٹ آیا ہے جس کے خلاف آج تاجر احتجاج کر رہے ہیں، شوگر کی قیمتوں کا کسی کو پتہ نہیں، مافیا کون ہے، ایف بی آر ان کو پکڑے، آج وڈیرہ کسانوں کی نمائندگی کر رہا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو تاجر کنٹرول کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بل نے ریحام خان کے بھی ہوش اڑا دیے

ریحام خان نے کہاکہ آج ایسی تحریک کے ساتھ قدم اٹھا رہی ہوں جس میں پارلیمنٹ کے چہرے بدل کر دکھاؤں گی، اسمبلیوں میں آج کل پانچ خاندان بیٹھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی