پودے بھی جانداروں سے اپنے دل کا حال بیان کرتے ہیں، حیرت انگیز تحقیق

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدانوں نے پودوں اور جانوروں کے درمیان ایک حیران کن تعلق دریافت کیا ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ دونوں کے درمیان بات چیت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات یونیورسٹی کے طالبعلم کا مٹی، ہوا کے بنا پودے اگانے کا کامیاب تجربہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کے محققین کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جانور پودوں کی آوازوں کا ردعمل دیتے ہیں۔

اس انقلابی تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ پایا کہ جانور پودوں کی پیدا کردہ آوازیں سن سکتے ہیں۔ اس میں سب سے دلچسپ دریافت یہ تھی کہ مادہ پتنگے ٹماٹر کے پودوں کی آواز سن کر ان پودوں پر انڈے نہیں دیتیں کیونکہ یہ آواز پودوں کی غیر صحت مند حالت کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ پہلا موقع تھا جب سائنسدانوں نے دنیا کو دکھایا کہ پودے پریشانی یا بیماری کی حالت میں آواز پیدا کرتے ہیں۔ اگرچہ انسان ان آوازوں کو نہیں سن سکتے، لیکن چمگادڑ، کیڑے اور بعض جانور ان آوازوں کو سن پاتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ’وہ پری کہاں سے لاؤں‘، مصنوعی ذہانت سنیاسی پودے کی فیمیل پارٹنر کی تلاش میں سرگرداں

پروفیسر یوسی یوویل نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے ایک جانور کو پودے کی پیدا کردہ آوازوں کا ردعمل دیتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ابھی ابتدائی قیاس ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ مختلف جانور پودوں سے آنے والی آوازوں کی بنیاد پر فیصلے کریں انہیں کھانا یا ان میں چھپنا بہتر رہے گا یا نہیں۔
اس تحقیق کے دوران محققین نے کئی کنٹرول شدہ تجربات کیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پتنگے ٹماٹر کے پودوں کی آواز پر ردعمل دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک پودے پر سب سے زیادہ اقسام کے پھل اگانے کا عالمی ریکارڈ

آئندہ مراحل میں سائنسدان دیگر پودوں کی آوازوں پر تحقیق کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ کیا جانور ان آوازوں پر بھی ردعمل ظاہر کرتے ہیں یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟