فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیردفاع شافری شامس الدین نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) شافری شامس الدین نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دیرینہ دوستی اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ انڈونیشین وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب سخت، فوری اور فیصلہ کن ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

انڈونیشین وفد میں مختلف سروسز اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندگان بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟