پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے قومی کرکٹرز کو فلمی کرداروں میں ڈھال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ نوال سعید کا قومی کرکٹرز سے متعلق حیران کن انکشاف
ویڈیو میں سلمان علی آغا سے پوچھا گیا کہ اگر پاکستانی کرکٹ ٹیم پر فلم بنے تو کون سا کھلاڑی کون سا کردار ادا کرے گا؟ سوال کے جواب میں انہوں نے بابر اعظم کو ہیرو، حارث رؤف کو ولن، حسن علی کو کامیڈین اور فخر زمان کو سنگر کا کردار دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اوپنر عبداللہ شفیق کے لیے ’ناکام عاشق‘ کا کردار چنا، جس پر محفل میں قہقہے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: بی پی ایل کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز سے متعلق پی سی بی کا بڑا فیصلہ
مداحوں کی جانب سے اس دلچسپ گفتگو کو خوب سراہا جا رہا ہے، جب کہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے۔














