ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے تھیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے SCO اجلاس کی میزبانی پر چین کو مبارکباد دی اور گرمجوش میزبانی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک چین صدور ملاقات کا اعلامیہ جاری، سی پیک، دفاع سمیت کئی اہم امور پر اتفاق
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سی پیک، دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے پاک چین آل ویدر اسٹریٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
فریقین نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔














