پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بھائی نے جیل سے پارٹی رہنماؤں کو سخت پیغام بھیجا ہے کہ ذاتی لڑائیاں ختم کی جائیں اور تحریک پر توجہ دی جائے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے، انہیں قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، اور ہم اس معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں، پورے سسٹم نے مائنس کیا، علیمہ خان
انہوں نے الزام لگایا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ جھوٹ بول رہا ہے، جبکہ عمران خان سچ بولتے ہیں۔ مریم نواز نے ان پر ظلم کرانے کے لیے یہ سپرنٹنڈنٹ بھیجا ہے۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ عمران خان مکمل صحت مند ہیں اور ان کا باقاعدہ طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔