اداکار و میزبان فیصل قریشی نے تمام ساتھی فنکاروں کے لیے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ خود کو اکیلا نہ سمجھیں ساتھی اداکار ان کی مدد کے لیے موجود ہیں۔
فیصل قریشی نے اداکاروں سے کہا کہ کسی کو کوئی پریشانی ہے، معاشی یا صحت کا کوئی مسئلہ ہے تو فنکاروں کے لیے بنائی گئی آرگنائزیشن ’ایکٹ پاکستان‘ میں لوگ موجود ہیں جو آپ لوگوں کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت، تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آگئے
انہوں نے کہا کہ انشورنس، ہیلتھ اور سپورٹ کا سسٹم موجود ہے۔ اگر کوئی آپ کے پیسے نہیں دے رہا یا کوئی ڈپریشن ہے تو ہمیں کال کریں۔ میرے ساتھ ساتھ حنا بیات، عتیقہ اوڈھو، عمیر رانا سمیت دیگر لوگ 24 گھنٹے مدد کے لیے موجود ہیں، اپنے آپ کو اکیلا مت سمجھیں۔
View this post on Instagram
اداکار کا کہنا تھا کہ بلاوجہ کی باتیں کر کے جو لوگ تماشا بنا رہے ہیں ان سے دور رہیے۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ لائکس ینے کے لیے اداکاروں کی آڈیو اور ویڈیوز کا استعمال کیا جا رہا ہے تو وہ مت کریں، اگر کوئی اس دنیا سے جا چکا ہے تو اس چیز کا استعمال نہ کریں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ایکٹ پاکستان‘ نامی تنظیم نے اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا لیکن تصدیق کے بعد بھی صرف 20 فیصد لوگوں نے اس میں شرکت کی، زیادہ تر لوگ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتے ہیں۔














