ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرے کی راہیں ہموار، بھارتی حکومت کا گرین سگنل

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، کیونکہ بھارتی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کا شیڈول سامنے آ گیا، لیکن کیا پاکستان کھیل پائے گا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتِ بھارت نے بی سی سی آئی کو گرین سگنل دے دیا ہے، جس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

رپورٹس کے مطابق یہ پیشرفت بھارتی وزیر کھیل منسکھ منداویا کے بیان کے بعد سامنے آئی ہے۔ نیشنل اسپورٹس گورننس کے دوران اپنے پالیسی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہمیں پاکستان کے ساتھ کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں، چاہے وہ کرکٹ ہو، ہاکی ہو یا کوئی اور کھیل۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک باہمی سیریز کی بات ہے، وہاں سب کو حکومت کے مؤقف کا علم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایشیا کپ کا بائیکاٹ نہیں کیا‘، بی سی سی آئی نے بھارتی میڈیا کی خبر کو غلط قرار دے دیا

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا انعقاد 5 سے 21 ستمبر کے درمیان متوقع ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کم از کم دو بار آمنے سامنے آئیں گی، جن میں ایک مقابلہ 7 ستمبر اور دوسرا 14 ستمبر کو کھیلا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp