بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سید رب نواز شہید

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک آفیسر شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: قلات: فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے نے مؤثر طریقے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے آفیسر میجر سید رب نواز طارق شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر سید رب نواز طارق سیکیورٹی فورسز کے دستے کی قیادت کررہے تھے جنہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشتگرد حملے، مزید شواہد سامنے آگئے

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp