سلمان اور قاسم پاکستان آکر لیڈ کریں تو پارٹی میں کسی کو کوئی اختلاف نہیں، جنید اکبر

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے سلمان اور قاسم اگر پاکستان آکر لیڈ کریں تو پارٹی میں کسی کو کوئی اختلاف نہیں ہے، جس طرح ہم سب کے لیے عمران خان قابل احترام ہیں اسی طرح عمران خان کے بیٹے اور ان کی بہنیں ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بیٹوں کا امریکا سے ہوکر پاکستان آنے کا ارادہ ہے، حکومت پہلے کہتی تھی کہ عمران خان کے بچے ملک سے باہر ہیں، اور اب بچے پاکستان آ رہے ہیں تو حکومت پھر سے باتیں کررہی ہے، سلمان اور قاسم کا تاریخی استقبال ہوگا اور پارٹی یہ فیصلہ کرے گی کہ ان کو اسلام آباد ٹھہرانا ہے یا پشاور لے جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ’قید تنہائی‘، بیٹا قاسم خان ایک بار پھر چیخ اٹھا

جنید اکبر نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے 90 روز کے احتجاج کا اعلان مشاورت سے نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی کا اب بھی یہی مؤقف ہے کہ 5 اگست تک ہماری تحریک عروج پر ہوگی، علی امین گنڈاپور نے اگر 90 روز کی بات کی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم 90 روز کے بعد احتجاج شروع کریں گے۔ ابھی بھی ہمارا احتجاج خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

جنید اکبر نے کہاکہ سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ دونوں کو احتیاط کرنی چاہیے، ہمیں بھی یہ بتایا گیا تھا کہ لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہے شاید کسی وجہ سے عالیہ حمزہ کو دعوت نہیں دی گئی لیکن میرا خیال ہے کہ ان کو بلانا چاہیے تھا کیونکہ وہ پنجاب کو لیڈ کر رہی ہے اور پنجاب کی سیاست میں عالیہ حمزہ کی گہری نظر ہے اس لیے انہیں بلانا چاہیے تھا۔

صوبائی صدر خیبر پختونخوا نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے جو بیانات دیے گئے ہیں ایسا دونوں کو نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اور علی امین گنڈا پور چونکہ ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتے ہیں اور حلقے کی سیاست درمیان میں آ جاتی ہے اس لیے یہ بیانات آ جاتے ہیں لیکن ان بیانات سے سینیٹ انتخابات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، سینٹ انتخابات میں موجودہ حکومت کے صرف 5 امیدواروں کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں باقی نسشتیں پی ٹی آئی کو ہی ملیں گی۔

جنید اکبر نے کہاکہ مشعال یوسفزئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں وہ موجودہ انتخابات کے لیے نہیں بلکہ ثانیہ نشتر کی خالی نشست کے لیے ہیں، ان کے ٹکٹ پر جو تحفظات ہیں وہ پی ٹی آئی کا حسن ہے دیگر پارٹیوں میں کبھی بھی کسی کو ٹکٹ دینے پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی میں ہر شخص کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے، تحفظات آتے جاتے ہیں پارٹی اس کو سنتی رہتی ہے لیکن حتمی فیصلہ عمران خان کا ہوتا ہے جس پر سب کا اتفاق ہوتا ہے۔

جنید اکبر نے کہاکہ 9 مئی سے قبل بھی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر ہوئی تھی اس کے بعد عام انتخابات سے قبل اور میں بعد بھی ڈیل آفر ہوتی رہی ہے لیکن عمران خان نے 2 سال جیل میں اس لیے نہیں گزارے کہ وہ اب ڈیل کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کی تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ عالیہ حمزہ نے پارٹی قیادت کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیا

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ سے بھی کوئی اچھی امید نہیں ہے لیکن ہمارے پاس سوشل میڈیا سمیت جو بھی آپشن موجود ہیں ہم استعمال کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کی کوشش کرتے ہیں، ڈیل کے لیے پہلے سوچا نہ اب سوچ رہے ہیں نہ سوچیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟