عمران خان کی ’قید تنہائی‘، بیٹا قاسم خان ایک بار پھر چیخ اٹھا

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے ایک بار پھر اپنے والد کی قید اور ان کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

قاسم خان نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کے والد عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، انہیں وکیلوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور نہ ہی ان کے خاندان کو ان سے ملاقات کی اجازت ہے۔

قاسم خان نے اپنے پیغام میں کہا ’میرے والد، سابق وزیراعظم عمران خان، اب 700 سے زیادہ دنوں سے جیل میں قید تنہائی میں ہیں۔ انہیں اپنے وکلا تک رسائی دینے سے انکار کیا گیا ہے، ان کے خاندان سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے، اور حتی کہ ان کے ذاتی معالج کو بھی جیل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے ہمارے والد کو سزائے موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں، رہائی کیلئے ٹرمپ سے اپیل کریں گے، عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

قاسم خان نے اس صورتحال کو ‘انصاف کی کمی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف نہیں، بلکہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے کہ ایک ایسے شخص کو تنہا کیا جائے اور توڑا جائے جس نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی، جمہوریت، اور پاکستان کے لیے آواز بلند کی۔

بیٹوں کی عالمی برادری سے اپیل

اس سے قبل، 2 ماہ پہلے، قاسم خان اور ان کے بھائی سلیمان خان نے پہلی بار ایک انٹرویو دیتے ہوئے اپنے والد کی رہائی کے لیے عالمی برادری سے اپیل کی تھی۔ انہوں نے اپنے والد کی قید کی حالت کو ‘غیر انسانی’ قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے لیے بین الاقوامی دباؤ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

قاسم خان نے کہا، ’ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری یہ دیکھے کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے اور وہ اس پر فوری ایکشن لے۔ ٹرمپ سے بہتر کون توجہ حاصل کر سکتا ہے؟‘

یہ بھی پڑھیے قاسم خان اپنے والد عمران خان کا سویٹر پہنتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد کی رہائی، پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کی مدد ضروری ہے۔

عمران خان کی قید کا پس منظر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اگست 2023 سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ انہیں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات سمیت مختلف الزامات کا سامنا ہے۔

قاسم خان اور سلیمان خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی آزادی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور ان کے والد کے انسانی حقوق کا تحفظ ممکن ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟