لیاری میں 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق، 3 زخمی

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں واقع مدینہ مسجد کے قریب ایک 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 2 سگی بہنیں جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو خواتین اور ایک بچی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جاں بحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق بلال مسجد پشاوری ہوٹل کے قریب واقع غنی مینشن نامی عمارت کی چھٹی منزل پانچویں منزل پر آ گری۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: لیاری میں عمارت گرنے کے بعد کیا میئر کراچی کیخلاف مقدمہ درج ہو سکے گا؟

ابتدائی طور پر جاں بحق دونوں خواتین کی شناخت بہنوں کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں ان کی بچیاں شامل ہیں۔

ادھر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیر نے حادثے کی ابتدائی رپورٹ بھی فوری طلب کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp