عرب اور علاقائی ممالک کا شام کے امن واستحکام کی حمایت پر اتفاق

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، بحرین، ترکیہ، عراق، عمان، قطر، کویت، لبنان اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شام کی صورتحال پر 2 روزہ مشاورت کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں شام کی خودمختاری، وحدت اور استحکام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی خطے میں عدم استحکام کی سازشیں ناکام، شامی صدر کا مؤقف

بیان میں السويداء معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوے شہریوں کے تحفظ اور خون خرابے سے بچاؤ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

صدر احمد الشرع کی جانب سے قانون کی عملداری اور تجاوزات کے مرتکب افراد کے احتساب کے عزم کو سراہا گیا۔

اسرائیل کی طرف سے شام پر جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیے: اسرائیل اور شام کے درمیان کشیدگی ایک ’غلط فہمی‘ کا نتیجہ قرار، امریکا کی کشیدگی ختم کرنے کی اپیل

شرکا نے عالمی برادری سے شام کی تعمیرِ نو میں مدد اور اسرائیلی قبضے سے تمام شامی زمینوں کی مکمل آزادی کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2766 اور 1974 کے معاہدے پر عملدرآمد پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟