ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت دوست ممالک سے سرمایہ کاری کے حصول کے لیے ایک جامع سرمایہ کاری پورٹ فولیو تیار کرنے والی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا دورہ امریکا، اقوام متحدہ میں 3 اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے
اجلاس میں موجودہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے منظرنامے کا جائزہ لیا گیا اور ابتدائی منصوبوں کی ایک فہرست تجویز کی گئی۔ گفتگو کا محور توانائی، بنیادی ڈھانچے اور نجکاری کے شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون کے امکانات کی نشاندہی پر تھا۔
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ قابل عمل سرمایہ کاری کے مواقع اور ترقیاتی اقدامات کی نشاندہی کریں جو مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے سکیں اور پائیدار اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔
اجلاس میں وزیر پیٹرولیم، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، نجکاری کے مشیر، این سی سی آئی ایف سی، چیئرمین واپڈا، سیکرٹریز پیٹرولیم و ایس آئی ایف سی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔