خیبرپختونخوا میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 20 سے 25 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون کی سیلابی آفات میں پنجاب کی تیاری، خیبرپختونخوا کی کوتاہی؟

پی ڈی ایم اے کے مطابق دیر، سوات، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہنگو اور کرم کے اضلاع میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 21 سے 25 جولائی کے دوران سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، نوشہرہ، مردان، صوابی اور گلیات کے علاقوں میں برساتی ندی نالے طغیانی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا تیسرا دور: اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا انتباہ

ادارے نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، حساس مقامات پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے اور ندی نالوں و ڈرینج سسٹم کی صفائی مکمل کی جائے تاکہ شہری سیلاب سے بچا جا سکے۔

فصلوں کی بروقت کٹائی اور محفوظ مقامات پر ذخیرہ کرنے کی ہدایت

پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو فصلوں کی بروقت کٹائی اور محفوظ مقامات پر ذخیرہ کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ مویشی پال حضرات کو جانوروں کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ادارے نے مسافروں کو قومی و صوبائی شاہراہوں پر محتاط رہنے اور ممکن ہو تو متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے گزارش کی ہے کہ آندھی، ژالہ باری یا گرج چمک کے دوران محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جائیں اور ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان