وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹینٹ جنرل صدام خلیفہ ابو قاسم ہفتار نے وفد کے ہمراہ آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
اس موقع پر وزیراعظم نے لیبیا کے کمانڈر ان چیف اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔
لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے پاکستان میں ان کے استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے لیے پی آئی اے پروازوں کا دوبارہ آغاز اہم سنگِ میل ہے، وزیراعظم کا پابندی کے خاتمے کا خیرمقدم
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، وزیر کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔