پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار سے شروع ہونے والی 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں میزبان بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق باقی 2 میچ 22 اور 24 مئی کو ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
گزشتہ ماہ پاکستان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کو 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ دوسری جانب لٹن داس کی قیادت میں بنگلہ دیشی ٹیم حالیہ دنوں میں سری لنکا کو 2-1 سے شکست دے کر سیریز جیت چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: جارحانہ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں: سلمان آغا بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل پُرجوش
پاکستان کی ٹیم دسمبر 2021 کے بعد پہلی بار بنگلہ دیش کا دورہ کر رہی ہے۔ ٹیم بدھ کے روز کراچی میں ٹریننگ کیمپ مکمل کرنے کے بعد ڈھاکہ پہنچی۔
Trophy reveal in Dhaka 🏆
Pakistan captain @SalmanAliAgha1 with his Bangladesh counterpart Litton Das ahead of the #BANvPAK T20Is 🇵🇰🇧🇩🏏#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Z8Supv1ueA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 19, 2025
سیریز میں پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جو اب تک 12 ٹی 20 میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ یہ ان کی بطور کپتان چوتھی ٹی 20 سیریز ہوگی۔
ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے بابراعظم اور محمد رضوان کو ورلڈ کلاس کرکٹرز قرار دیا اور کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز، قومی کھلاڑیوں کی شیربنگال اسٹیڈیم میں پریکٹس
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 فارمیٹ ہر 6 ماہ یا سال کے ساتھ بدل رہا ہے، اور ہم اس فارمیٹ کی تبدیلی کے مطابق جارحانہ انداز اپنانا چاہتے ہیں۔ ان کے بقول ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو مطلوبہ جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاکستان کے اسکواڈ میں شامل دو نوجوان فاسٹ بولرز احمد دانیال اور محمد سلمان مرزا پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کریں گے۔
پاکستانی اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا، سفیان مقیم۔