بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز، قومی کھلاڑیوں کی شیربنگال اسٹیڈیم میں پریکٹس

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں اپنا پہلا پریکٹس سیشن کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اسکواڈ کا پہلا دستہ بنگلہ دیش روانہ، 3 ٹی20 میچز کی سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی

پاکستانی ٹیم نے ایک دن آرام کے بعد گراؤنڈ میں وارم اپ سرگرمیوں میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھرپور مشق کی۔ پریکٹس سیشن کوچز کی زیر نگرانی ہوا۔

کوچز نے بیٹرز کو ڈھاکہ کی مقامی کنڈیشنز کے مطابق نیٹس میں مخصوص مشقیں کروائیں جبکہ باؤلرز نے بھرپور ردھم میں نیٹ پر باؤلنگ کی، قومی کھلاڑیوں نے فٹنس کے لیے جم سیشن بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تمام ابہام دُور، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم بھیجنے کی ہامی بھرلی

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا مقابلہ 20 جولائی کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم بدھ کے روز بنگلہ دیش پہنچی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘