عمران خان بہت جلد باہر ہوں گے اور ایک بار بھر وزیر اعظم بنیں گے، عمر ایوب

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد جیل سے باہر آئیں گے اور ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔

ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ یہاں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد ظاہر کرتی ہے کہ لوگ آج بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی کی دیوار کی طرع کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمر ایوب کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام، نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال

انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین آج بجلی اور ٹرانسفارمر کی سیاست کر رہے ہیں، ٹھیک ٹرانسفارمر خراب کر کے پرائیوٹ ورکشاپ لے جاکر ملی بھگت سے فنڈ کھا رہے ہیں۔ میں جب وفاقی وزیر بجلی و پانی تھا تو 12 کروڑروپے کی لاگت سے ہری پور میں بجلی کے مسائل حل کر دیے تھے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جب الیکشن ہوئے تو میں حلقے میں نہیں آ سکتا تھا لیکن پھر بھی آپ لوگوں نے مجھے جیتایا اور میں 82 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیتا ہوں، میرے مخالف نے ری کاونٹنگ کی درخواست دی، ری کاونٹنگ 2، 4 ہزار لیڈ کی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں، ہم پر مظالم کی انتہا ہو رہی ہے، مجھ پر قتل سمیت سنگین دفعات کی ایف آئی آرز ہوئی ہیں، ہمیں اڈیالہ جیل میں بانی سے نہیں ملنے دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: علیمہ خان کو سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے، عمر ایوب

عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کو جیل میں تنہائی میں رکھا گیا ہے لیکن بہت جلد بانی باہر ہوں گے اور ایک بار بھر وزیر اعظم بنیں گے، جب احتجاج کے لیے بانی کی کال آئے تو آپ سب نے باہر نکلنا ہے اور جیت پی ٹی آئی کی ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟