‘سردار جی 3’ دنیا بھر میں شاندار کامیابی کے باوجود انڈیا میں کیوں ریلیز نہ ہوسکی؟

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ‘سردار جی 3’ نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے لیکن بھارت میں یہ فلم ریلیز نہیں کی گئی۔

یہ فلم جسے 27 جون کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا دلجیت دوسانجھ کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی فلم بن کر سامنے آ رہی ہے۔ تاہم اس کی ریلیز کو بھارت میں روک دیا گیا ہے جس کی وجہ فلم کی کاسٹ میں شامل پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سردار جی 3 پر پابندی، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے کچھ ہی دن بعد اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والے پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کا شکار ہو گئے۔ ایسے میں جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا اور ہانیہ عامر کو اس میں دیکھا گیا تو بھارت میں مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

حکومت نے فلم کو سنسر بورڈ سے سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا اور اس کا ٹریلر بھارت میں جیو بلاک کر دیا گیا تاہم فلم کے گانے اور دیگر مواد جو ہانیہ عامر پر مشتمل نہیں آن لائن دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: انڈیا کے بائیکاٹ کے باوجود سردار جی 3 نے عالمی ریکارڈ توڑ دیے

الجزیرہ کے مطابق فلمی نقاد راہول دیسائی کا کہنا ہے کہ بھارت میں یہ ایک نیا رجحان بنتا جا رہا ہے جہاں پاکستانی فنکاروں کو فلموں سے دور رکھ کر حب الوطنی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے تحت فلم ساز خود بھی سنسرشپ سے بچنے کے لیے پاکستانی فنکاروں سے گریز کرتے ہیں۔ دلجیت دوسانجھ، جو کوچیلا فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے پہلے بھارتی گلوکار بنے اور میٹ گالا میں بھی شرکت کر چکے ہیں آج خود اپنے ملک میں بائیکاٹ اور پاسپورٹ ضبطی کا سامنا کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp