فیری میڈوز سے ویو پوائنٹ اور نانگا پربت تک کا سفر بنیادی طور پر پیدل یا گھوڑوں پر طے کیا جاتا ہے، قراقرم ہائی وے پر رائیکوٹ برج سے ایک جیپ کے ذریعے ٹیٹو گاؤں تک کا سفر طے کرنا ہوگا۔ یہ راستہ دشوار گزار ہے اور صرف مقامی جیپ ڈرائیور ہی اس پر گاڑی چلا سکتے ہیں۔
اس کے بعد ٹیٹو گاؤں سے فیری میڈوز تک قریباً 3 سے 4 گھنٹے کی پیدل ٹریکنگ ہے۔ فیری میڈوز ایک خوبصورت چراگاہ ہے جو نانگا پربت کے ایک بیس کیمپ کے قریب واقع ہے۔
فیری میڈوز سے ’ویو پوائنٹ‘ (جسے جرمن ویو پوائنٹ بھی کہا جاتا ہے) تک پہنچنے کے لیے مزید پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔
پہلے فیری میڈوز سے بیال کیمپ تک قریباً 2 گھنٹے کی ٹریکنگ ہے۔
بیال کیمپ سے ویو پوائنٹ تک مزید قریباً ایک گھنٹے کی ٹریکنگ ہے۔ ویو پوائنٹ سے نانگا پربت اور رائیکوٹ گلیشیئر کا شاندار نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ فیری میڈوز سے ویو پوائنٹ تک کی کہانی جانیے حسن طارق کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔