خلیل الرحمان قمر کا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کس فلم کی نقل ہے؟

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف ہدایت کار سید نور کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کا مشہور ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ ان کی فلم کی نقل کر کے بنایا گیا ہے۔

سید نور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے سفر، اپنے ساتھ کام کرنے والے باصلاحیت فنکاروں اور اپنی فلمی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔

ہدایتکار نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے ایک فلم بنائی تھی جس میں ایک عورت کو زیور کا بہت شوق ہوتا ہے اوہ وہ اسی لالچ میں اپنا سب کچھ کھو دیتی ہے۔ ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ بھی اسی سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔

سید نور نے بتایا کہ ان کی اس فلم کا نام ’زیور‘ ہے جس میں ریما خان، بابر علی، جان ریمبو، صاحبہ اور شاہد نے اداکاری کی تھی جبکہ وہ خود اس کے ہدایتکار اور رائٹر تھے۔ یہ فلم 1998میں ریلیز ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ’میرے پاس تم ہو‘ پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار ہوتا ہے، جسے معروف مصنف خلیل الرحمٰان قمر نے تحریر کیا، ہدایت کاری ندیم بیگ نے انجام دی جبکہ ڈرامے کے پروڈیوسر ہمایوں سعید تھے۔ یہ ڈراما 17 اگست 2019 سے 25 جنوری 2020 تک نشر ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی تمام تحصیلوں تک الیکٹرک بسیں پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

شیئر بازار کی نئی اڑان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار سے آگے

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

بنگلورو کے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں پر مبینہ تشدد، واشنگ مشین میں بٹھانے اور باتھ روم میں بند کرنے کا انکشاف

روس کا کیف پر بڑا میزائل اور ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟