کوئٹہ کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصور خان اغوا و قتل کیس: مرکزی ملزمان ہلاک، مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی مقتول بچے مصور کاکڑ کے قتل میں ملوث ملزم کے ساتھیوں کی نشاندہی پر کی گئی تھی۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں سمیت فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مصور کاکڑ اغوا کیس: 10 سالہ مقتول کی میت کی شناخت ہوجانے پر بلوچستان ہائیکورٹ نے مقدمہ نمٹادیا
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔