پست قامت لیکن حوصلے بڑے، کوئٹہ کی باہمت بلانستہ کی موٹیویشنل کہانی

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ بلانستہ نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے نہیں کر پاتے۔ جسمانی کمزوری، چھوٹے قد، غربت اور والد کے سائے کے بغیر زندگی کے کٹھن راستے پر چلتے ہوئے انہوں نے نہ صرف ہار نہیں مانی بلکہ اپنے عزم و حوصلے سے ایک اعلیٰ مثال بھی قائم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کی سماعت سے محروم ڈاکٹر مہوش شریف، عزم و ہمت کی شاندار مثال

بلانستہ کے والد دوسری شادی کے بعد انہیں چھوڑگئے تھے اور گھر کی تمام ذمہ داریاں ان پر آ پڑی تھیں۔ نہ کوئی مالی سہارا اور نہ ہی معاشرتی قبولیت مگر بلانستہ نے ہار ماننے کی بجائے گھر کے آنگن میں مرغیاں پالنا شروع کیں۔ انڈوں سے حاصل ہونے والی آمدنی نے انہیں چکن فارمنگ کا راستہ دکھایا اور پھر گھر کے ایک کمرے کو چھوٹی سی دکان میں تبدیل کر کے اپنے اخراجات چلانے شروع کیے۔

زندگی کی مشکلات یہیں ختم نہ ہوئیں ان کا کمزور جسم، 5 سالہ معذور بھائی اور معاشرے کی طنزیہ نظریں ہر قدم پر ان کا حوصلہ آزمانے لگیں لیکن بلانستہ نے ان تمام رکاوٹوں کو طاقت میں بدلا اور باعزت زندگی کی جدوجہد جاری رکھی۔

بلانستہ کہتی ہیں کہ لوگ میرے قد اور کمزوری پر ہنستے ہیں مگر میں نے خود پر یقین نہیں کھویا۔

مزید پڑھیے: کوئٹہ کی باہمت خاتون کی کہانی

یہ باہمت خاتون حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کر رہیں ہیں کہ وہ آگے بڑھیں تاکہ ان جیسے باہمت افراد کو معاشی سہارا ملے اور وہ مزید مضبوطی سے زندگی کی جنگ لڑ سکیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp