مری: لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات، 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مری اور گرد و نواح میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ سب سے زیادہ متاثر چھرہ گلی سے بستال روڈ لنک رہا جہاں متعدد مقامات پر بھاری پتھر اور درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر قریبی ایمرجنسی ریسورسز کو روانہ کیا, ابتدائی معلومات کے مطابق تین سے 4 گاڑیاں ملبے میں پھنس گئی تھیں جن میں 8 سے 10 افراد موجود تھے۔

این ایل سی اور محکمہ ہائی وے کی مشینری کو فوری موقع پر طلب کرکے راستے سے ملبہ اور رکاوٹیں ہٹائی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے دشوار گزار راستوں سے گزر کر متاثرہ افراد تک رسائی حاصل کی اور مجموعی طور پر 11 افراد کو بحفاظت نکالا، جن میں سے ایک کو فوری طبی امداد کے لیے ساملی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسی دوران نمب جھنڈا گلی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک بڑا پتھر دو گھروں پر گر گیا، اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار ہے، ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے اور تمام متعلقہ محکمے فیلڈ میں موجود ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بروقت کارروائی ممکن ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟