’اپنے ہی گھر میں ہراسانی کا شکار ہوں، تنوشری دتہ کا دعویٰ

بدھ 23 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ میں #MeToo تحریک کی آواز اٹھانے والی اداکارہ تنوشری دتہ نے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں وہ روتے ہوئے کہتی ہیں کہ انہیں گزشتہ 4 سے 5 سال سے اپنے ہی گھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

تنوشری کا کہنا ہے کہ وہ بیماری، ذہنی دباؤ اور خوف کا شکار ہیں، ان کا گھر بکھرا ہوا ہے، اور وہ گھریلو ملازمین تک نہیں رکھ سکتیں کیونکہ انہیں بھی ہراسانی کا ذریعہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’براہِ کرم کوئی میری مدد کرے‘۔

یہ بھی پڑھیں:کیریئر میں آگے بڑھنا ہے تو مخصوص شخصیات سے ملنا ہوگا، بالی ووڈ اداکارہ سومی علی کے انکشافات

انہوں نے بتایا کہ وہ پولیس سے رجوع کر چکی ہیں اور جلد باقاعدہ شکایت درج کروائیں گی۔

یاد رہے کہ تنوشری دتہ نے 2018 میں اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا، جو بالی ووڈ میں #MeToo تحریک کا آغاز بنا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp