آڈٹ رپورٹ ابتدائی مرحلے میں ہے، مکمل جانچ باقی ہے، پاور ڈویژن کا مؤقف

بدھ 23 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاور ڈویژن نے آڈٹ رپورٹ 24-2023 کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے اسے ایک سال پرانا قرار دیا ہے جس کا موجودہ حکومت کے دور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ رپورٹ کو حالیہ اقدامات اور اصلاحات کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں ہوگا کیونکہ یہ رپورٹ سابقہ ادوار کے حوالے سے ہے اور ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ’آڈٹ رپورٹ پر مزید دستاویزات اور شواہد پیش کیے جائیں گے، اور یہ رپورٹ مختلف فورمز پر جانچ اور تجزیے کے عمل سے گزرے گی۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کا ہر ملازم ماہانہ کتنی مفت بجلی حاصل کررہا ہے؟

ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری کی قیادت میں پاور ڈویژن نے اووربلنگ، غلط ریڈنگ اور صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے کئی تاریخی اقدامات کیے ہیں، ان اصلاحات کا آغاز آڈٹ رپورٹ سے پہلے ہی ہو چکا تھا۔

ترجمان کے مطابق ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے بجلی کے صارفین خود اپنی میٹر ریڈنگ جمع کروا سکتے ہیں۔ اس اقدام سے غلط بلنگ جیسے مسائل میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اب تک ایک ملین سے زائد صارفین اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں، جو اس منصوبے پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف، پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا

ترجمان نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر پاور نے آئندہ سال کو بجلی صارفین کی خدمت اور ان کے لیے اطمینان بخش سہولیات کی فراہمی کا سال قرار دیا ہے۔ ان اصلاحات کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جن کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جون 2024 تک بجلی کے شعبے میں مجموعی نقصانات 591 ارب روپے تھے، جن میں 191 ارب روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کے شعبے میں شفافیت، احتساب اور صارف دوست نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے، اور یہ اصلاحات اسی وژن کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم