عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 24 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

جمعرات کے روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے خلاف 4 اکتوبر 2024 کو ہونے والے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور ان کی تمام ضمانتیں منسوخ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں انتہائی دلچسپ انٹرویو

اسی کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو ذاتی حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے، جس کی درخواست انہوں نے گزشتہ روز عدالت میں جمع کروائی تھی، عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

یاد رہے کہ عدالت کی یہ کارروائی 22 جولائی 2025 ان فیصلوں کے بعد سامنے آئی ہے جن میں انسداد دہشتگردی کی عدالتوں نے 9 مئی 2023 کے فسادات میں ملوث متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 دس سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ ان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر اعجاز چوہدری اور افضل عظیم پہاٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام، نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال

تاہم اسی کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، حمزہ عظیم پہاٹ، رانا تنویر اور اعزاز رفیق کو بری کردیا گیا ہے۔

اسی دن سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بچر، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ اور دیگر پی ٹی آئی کارکنوں کو 9 مئی کے ہنگاموں میں توڑ پھوڑ کے الزام میں 10،10 سال قید کی سزا بھی سنائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟