فواد چوہدری کیخلاف مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں

بدھ 25 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رات دیر گئے گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے لاہور سے رات دیر گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا تھا اور اب اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کو موٹر وے کے ذریعے لیکر اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے۔

فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا اور فواد چوہدری کے خلاف کارروائی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہو گئی ہے، جو لوگ نگران حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے، حکومت میں شامل لوگوں کو ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن، ان کے ممبران اور ان کے خاندانوں کو بھی خبردار کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد منتقل کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کرےگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات ڈھائی بجے عمران خان کی لاہور سے گرفتاری کی تیاریوں کا دعویٰ کیا گیا تھا جس پر فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما اور کارکن زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئے تھے، فواد چوہدری نے اس موقع پر بھی خبردار کیا تھا کہ جو پیچھے سےکٹھ پتلیوں کو نچا رہے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں، عمران خان کو گرفتار کرنا ملک کو توڑنے کی سازش ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا پولیس کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے، پورےپاکستان میں احتجاج ہو گا، تمام شہروں کو لاک ڈاؤن کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مارک زکربرگ پر بغیر لائسنس اسکول چلانے کا الزام

غزہ کا ’ننھا ظہران ممدانی‘، سوشل میڈیا پر چھا گیا، ویڈیو وائرل  

’بھیا مت کرو‘، بھارت میں موٹرسائیکل رائیڈر جنسی بھیڑیے بن گئے

ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا

این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کا امیدوار بلامقابلہ کامیاب

ویڈیو

قائد اعظم یونیورسٹی: مالی طور پر کمزور طلبہ و طالبات کے لیے ایک منفرد پروگرام

قائداعظم یونیورسٹی کے مخصوص طلبا کے لیے کیفے سے مفت کھانے کی سہولت

27ویں آئینی ترمیم پر نئی صف بندی، سہیل آفریدی کا جارحانہ مؤقف ، بلاول بھٹو نے سیاسی فضا گرما دی

کالم / تجزیہ

ظہران ممدانی، قصہ گو سیاستدان

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر