سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا جبکہ پاک فوج کے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین مادرِ وطن پر قربان ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 جولائی 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا۔
On 23 July 2025, Security Forces conducted an intelligence based operation in Mastung District, on reported presence of terrorists belonging to Indian Proxy, Fitna al Hindustan.
During the conduct of operation, own troops effectively engaged the terrorists’ location and… pic.twitter.com/9nwFrF4B3F
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 24, 2025
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد واصلِ جہنم کردیے گئے، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں مادرِ وطن کے بہادر سپوت میجر زیاد سلیم اول، جو اپنے دستے کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے، دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ان کے ہمراہ سپاہی ناظم حسین بھی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیگر بھارتی سرپرست دہشت گردوں کی موجودگی کے پیشِ نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترجمان بلوچستان حکومت نے مستونگ میں 4 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہےاور ہمارے بہادر سپوتوں کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔