اسنیپ چیٹ کا اہم فیچر، صارف بحفاظت گھر پہنچنے کی اطلاع دوستوں کو دے سکے گا

جمعرات 24 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسنیپ چیٹ نے صارفین کی حفاظت اور ذہنی سکون کے لیے ایک نیا فیچر ’ہوم سیف‘ متعارف کرادیا ہے، جس کے ذریعے صارف جب اپنے گھر بحفاظت پہنچے گا تو اس کے منتخب کردہ دوستوں کو خودکار طور پر اطلاع موصول ہوجائے گی۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے ’اسنیپ میپ‘ میں اپنے بٹ موجی (Bitmoji) پر کلک کرنا ہوگا اور وہاں سے ’مائی ہوم ‘ کے آپشن کے ذریعے اپنے گھر کی لوکیشن سیٹ کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: خودکشی اور نقصان دہ مواد کی روک تھام: میٹا کا ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ سے تعاون کا اعلان

گھر سے باہر نکلنے کے بعد اگر صارف یہ چاہے کہ گھر واپسی پر کسی دوست کو اطلاع دی جائے تو اسے متعلقہ چیٹ کھول کر میپ آئیکن پر کلک کرنا ہوگا اور ’ہوم سیف‘ کا بٹن دبانا ہوگا۔ اس کے بعد جب صارف اپنی مقرر کردہ لوکیشن پر پہنچے گا تو منتخب دوست کو چیٹ میں ایک خودکار پیغام موصول ہوگا جس سے معلوم ہوگا کہ وہ بخیرو عافیت واپس آچکا ہے۔

 یہ سہولت ان دوستوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگی جن کے ساتھ پہلے سے لوکیشن شیئر کی جارہی ہو۔ مزید یہ کہ چونکہ اسنیپ میپ میں لوکیشن شیئرنگ کا فیچر ڈیفالٹ طور پر بند ہوتا ہے، اس لیے جب تک صارف ازخود لوکیشن شیئر نہ کرے، نہ کوئی اس کی لوکیشن دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی ’ہوم سیف‘ کا پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنیپ چیٹ کا نیا فیچر مائی اے آئی کیا ہے؟

یہ نیا فیچر ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب حال ہی میں اسنیپ چیٹ نے اعلان کیا تھا کہ اسنیپ میپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 40 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ ’اسنیپ میپ‘ کو پہلی بار 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کا مقصد صارفین کو اپنے دوستوں کی موجودگی جاننے اور دنیا بھر سے پبلک اسنیپس دیکھنے کی سہولت فراہم کرنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘