بھارت: جعلی سفارتخانے کے کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

جمعہ 25 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بھارت کی ریاست اتر پردیش کی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے جعلی سفیر بن کر بیرون ملک روزگار کے جھانسے میں لوگوں سے دھوکہ دہی کرنے والے ہرش وردھن جین کے خلاف تحقیقات کے دوران بین الاقوامی سطح پر پھیلے فراڈ اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔

ایس ٹی ایف کے مطابق، ہرش وردھن جین نے نہ صرف جعلی سفارتخانہ قائم کر رکھا تھا بلکہ اس نے کئی شیل کمپنیاں بھی مختلف ممالک میں رجسٹر کروا رکھی تھیں، جن کے ذریعے ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کی جاتی تھی۔

 بین الاقوامی بینک اکاؤنٹس اور کمپنیاں

حکام کے مطابق ہرش وردھن جین کے پاس 11 بینک اکاؤنٹس موجود ہیں جن میں دبئی میں 6، ماریشس میں 3 اور برطانیہ، بھارت میں ایک ایک اکاؤنٹ ہے۔ جعلی سفیر نے برطانیہ، دبئی، ماریشس، کیمرون میں جعلی کمپنیاں بھی قائم کر رکھی تھیں۔

 فراڈ، دھوکہ دہی اور جعلی سفارتکاری

ہرش وردھن جین نے خود کو کئی غیر تسلیم شدہ یا فرضی ’مائیکرو نیشنز‘ جیسے کہ ویسٹارکٹیکا، سبورگا، لوڈونیا، پولوویا وغیرہ کا سفیر یا مشیر ظاہر کیا۔
اس فراڈ کے ذریعے وہ لوگوں کو بیرون ملک ملازمتوں، سفارتی عہدوں اور جعلی ویزوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے بھارت میں خود ساختہ ریاست کا جعلی سفارتخانہ بے نقاب، ملزم گرفتار

 تعلقات اور پرانا نیٹ ورک

حکام کے مطابق جین کا تعلق احسان علی سید سے بھی تھا، جو 2008 سے 2011 کے دوران جعلی قرضوں اور کمپنیوں کے ذریعے 70 ملین یورو کا فراڈ کر چکا ہے۔
احسان کو 2022 میں لندن سے گرفتار کرکے 2023 میں سوئٹزرلینڈ کے حوالے کیا گیا، جہاں وہ 6 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

 برآمدگی

جین کے غازی آباد میں واقع کرائے کے مکان سے  18 سفارتی نمبر پلیٹس 12 جعلی ڈپلومیٹک پاسپورٹس، وزارتِ خارجہ کی جعلی مہر والے کاغذات، 34 ممالک کی جعلی مہریں، 44 لاکھ روپے نقدی غیر ملکی کرنسی 4 گاڑیاں سفارتی نمبر پلیٹس کے ساتھ قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں۔

 تعلیم اور جعلی شناخت

ہرش وردھن جین نے بی بی اے (BBA) کی ڈگری غازی آباد سے حاصل کی ایم بی اے (MBA) لندن سے کیا، 2 پین کارڈز استعمال کرتا رہا لندن میں 16 کمپنیاں منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیں۔

یہ بھی پڑھیےبھارتی خاتون کی شناخت چرا کر فحش AI مواد کرکے 5 دنوں میں لاکھوں کمانے والے کا اب انجام کیا ہوگا؟

 تازہ تحقیقات

ایس ٹی ایف اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا جین اور احسان سید کا فراڈ نیٹ ورک مشترکہ تھا یا دونوں علیحدہ دھوکہ دہی کے ماہر ہیں جو آپس میں منسلک ہو گئے۔
اس کیس نے بھارت میں جعلی سفارتی نظام، منی لانڈرنگ اور بین الاقوامی مالیاتی جرائم کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے