اسلام آباد میں تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ نیلام

بدھ 25 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام ہو گیا ہے۔

یہ بات اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین محمد عثمان یونس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بتائی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کی تاریخ کے سب سے مہنگے پلاٹ کی نیلامی کی ہے جس کی قیمت 8 ارب 54 کروڑ روپے ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق اب تک ان کا ادارہ چار پلاٹوں کی نیلامی کر چکا ہے جن کی مجموعی قیمت 11 ارب 95 کروڑ روپے ہے۔

واضح رہے کہ پلاٹس کی نیلامی تین روز ( 26 جنوری) تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی، سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نیلامی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ نیلامی کے لیے مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس رکھے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp