امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کوری بُکر نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ ادارے ’غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF)‘کی حکمت عملی کو ناکام قرار دے دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے لیے امداد میں فوری اور بھرپور اضافہ کیا جائے۔
سینیٹر کوری بُکر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا:
غزہ میں عام شہریوں خصوصاً بچوں، خواتین، بیماروں اور بزرگوں کی تباہ کن بھوک اور تکلیف کا مشاہدہ دل دہلا دینے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسرائیلی فوج غزہ میں حاملہ خواتین کے ٹکڑے، بچوں کے سروں پر گولی ماررہی ہے، اقوام متحدہ میں امریکی سرجن کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ غزہ کے بحران سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ اشد ضروری خوراک، پانی اور ادویات فوری فراہم کی جائیں۔ شدید غذائی قلت کے شکار افراد کے لیے خصوصی غذائیں مہیا کی جائیں۔ انسانی امداد بلا تاخیر اُن لوگوں تک پہنچائی جائے جنہیں اس کی فوری ضرورت ہے۔
Witnessing the catastrophic hunger and suffering of civilians, especially children, women, the sick and elderly, in Gaza has been heartbreaking. The crisis in Gaza must be met with an immediate and drastic surge in life-saving resources, such as desperately needed food, water,…
— Sen. Cory Booker (@SenBooker) July 26, 2025
سینیٹر نے زور دیا کہ یہ ہماری اجتماعی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اس ہنگامی صورت حال میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کوششوں کو تیز کریں۔
جی ایچ ایف پر تنقید اور حقائق کی روشنی
کوری بُکر نے غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جی ایچ ایف کی حکمتِ عملی کارگر ثابت نہیں ہوئی۔
مزید برآں، انہوں نے نیویارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ حماس نے انسانی امداد کو ہتھیایا ہو۔
یہ بھی پڑھیے غزہ میں نسل کشی کے خلاف خود کو آگ لگانے والا امریکی ایئرمین دم توڑ گیا
تاخیر کے مہلک نتائج
سینیٹر بُکر نے انتباہ کیا کہ تاخیر کا ہر لمحہ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔ بچوں، حاملہ خواتین اور دیگر شہریوں کی صحت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل اور اقدامات بروئے کار لائیں۔