غزہ میں نسل کشی کے خلاف خود کو آگ لگانے والا امریکی ایئرمین دم توڑ گیا

پیر 26 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر امریکی ایئرمین نے خود کو آگ لگادی جسے فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ 25 فروری کو مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے پیش آیا، متاثرہ شخص اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے ایک منٹ تک جھلستا رہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونیفارم میں ملبوس ایک شخص ’آزاد فلسطین‘ کے نعرے لگاتے ہوئے خود کو امریکی فضائیہ کا افسر ظاہر کررہا ہے۔

پولیس نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’کچھ افسران کو امریکی خفیہ سروس کی مدد کے لیے بھیجا گیا تھا جب ایک شخص نے سفارتخانے کے سامنے خود کو آگ لگا دی جسے تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال پہنچایا گیا،تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔‘

امریکی میڈیا نے امریکی فضائیہ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص امریکی ایئرمین تھا۔ تاہم امریکی فضائیہ کے ایک ترجمان نے مذکورہ شخص کو اپنی ٹیم کا حصہ ماننے یا شناخت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اسرائیلی سفارتخانے نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اس کا کوئی عملہ زخمی نہیں ہوا، جبکہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ مذکورہ شخص ان کے سفارتخانے کے عملے کا حصہ نہیں ہے۔

امریکا میں موجود اسرائیلی سفارت خانہ فلسطینی حامی مظاہرین کے مظاہروں کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں لوگ غزہ میں اسرائیلی فوجی جنگ کے خلاف فوری جنگ بندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی بمباری میں کم از کم 29 ہزار 692 فلسطینی شہید اور 69 ہزار 879 زخمی ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!