نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ اب موبائل ایپ کے ذریعے کی جا سکے گی۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ’پاک آئی ڈی‘ موبائل ایپ میں اپوائنٹمنٹ لینے کی سہولت جلد شامل کی جا رہی ہے۔

ابتدائی مرحلے (فیز وَن) میں ملک بھر کے 43 نادرا رجسٹریشن مراکز پر یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

نادرا کے مطابق شہری خواہ پاکستان میں مقیم ہوں یا بیرون ملک، وہ ’پاک آئی ڈی‘ موبائل ایپ کے ذریعے اپنی شناختی دستاویزات کی فیس با آسانی ادا کر سکتے ہیں، جس سے وقت کی بچت ممکن ہو سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp