علی امین گنڈاپور ضرورت کے مطابق تعاون کرتے ہیں، بیانات کی کوئی حیثیت نہیں، رانا ثنااللہ

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور گزشتہ ڈیڑھ برس سے جس انداز میں سیاست چلا رہے ہیں، وہی طرز عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے بیانات کی کوئی خاص سیاسی اہمیت نہیں، البتہ جہاں ضرورت ہو، وہ تعاون کرتے ہیں، اور ساتھ ہی اپنی سیاست اور بیانیے کو زندہ رکھنے کے لیے سرگرم بھی رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان اپنی جماعت میں تبدیلی لے کر آئیں: گنڈاپور کو ہٹانے کی تجویز پر صوبائی حکومت سیخ پا

وادی تیراہ سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہاکہ علاقے کی صورتحال سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانا دشمن قوتوں، بالخصوص بھارت کی سازش ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے اس علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ بھارت کو ’معرکۂ حق‘ میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور حکومت ان تمام چیلنجز پر مؤثر کنٹرول حاصل کر لے گی۔

وفاقی حکومت کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی خودمختاری کے معاملے میں کسی قسم کی نرمی کی کوئی گنجائش نہیں، اور حکومت حالات کو خراب ہونے سے ہر حال میں روکے گی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کسی ممکنہ احتجاجی مہم سے متعلق سوال پر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست سے متعلق جس تحریک کی بات کی جا رہی ہے، وہ ہمیں کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ’رہائی تحریک‘ دراصل صرف ایک عدالتی جنگ تک محدود ہے، جس کا نتیجہ عدالت ہی دے گی، سیاسی تحریک کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو 9 مئی کے واقعات پر سنجیدہ الزامات کا سامنا ہے جو کہ حقیقت پر مبنی ہیں اور قانون کے مطابق انہیں سزا ضرور ملے گی۔

نواز شریف کی سیاست سے متعلق سوال پر رانا ثنااللہ نے واضح کیا کہ سابق وزیراعظم سیاست سے نہ کنارہ کش ہوئے ہیں اور نہ ہی بیزار۔ ان کے مطابق پارٹی کے تمام بڑے فیصلے نواز شریف کی مشاورت سے ہوتے ہیں اور وہ مستقل پارٹی امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ان کی رہنمائی میں چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی بازگشت: پرویز خٹک دوبارہ سرگرم، اپوزیشن ان سے کیا چاہتی ہے؟

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق سوال پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر وہ پاکستان آنا چاہیں تو یہ ان کا حق ہے، اور انہیں اپنے والد سے ملاقات ضرور کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل