اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک پاکستانی شائقِ کرکٹ کو اپنی قومی ٹیم کی جرسی پہننے پر سیکیورٹی اہلکار نے شرٹ چھپانے کا کہا، جس پر تنازع کھڑا ہو گیا اور فاروق نذر نے شرٹ اتارنے کے بجائے میدان چھوڑ دیا۔
واقعہ کے بعد میزبان کلب لنکاشائر نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ایسے میں محمد نذر فاروق نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو انگلش کرکٹ بورڈ کے سامنے اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں: ’پاکستانی ٹیم کی شرٹ کیوں پہنی؟‘، بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں تماشائی کو باہر نکال دیا گیا
پاکستانی شائق محمد نذر فاروق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں صبح سے میچ دیکھ رہا تھا کہ اچانک کھانے کی بریک کے دوران پولیس اہلکار آئے اور کہا کہ اپنی پاکستانی شرٹ ڈھانپیں، میں نے ان سے وجہ پوچھی تو ان کے پاس کوئی خاص وجہ نہیں تھی۔
!پاکستانی شرٹ پہن کر بھارت کا میچ دیکھنا جرم بن گیا
پی سی بی معاملے کو انگلش کرکٹ بورڈ کے سامنے اٹھائے، محمد نذر فاروق pic.twitter.com/B2WW6XxvPe— Geo News Urdu (@geonews_urdu) July 28, 2025
محمد نذر فاروق نے کہا کے مجھے پولیس اہلکاروں نے کہا کہ آپ 10 منٹ آ کر ہماری بات سنیں تو میں نے کہا 10 منٹ میں تو میچ شروع ہو رہا ہے لیکن میں آپ کے ساتھ چلتا ہوں۔ ان کے مطابق میں نے سوچا یہاں اظہار رائے آزادی ہے اور اگر کوئی غلط شکایت ہے تو میں ان کو مطمئن کر دوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ جانے پر بھی وہ مجھ سے شرٹ ڈھانپنے کا مطالبہ کرتے رہے جس پر میں نے کہا کہ میں اس کو ڈھانپوں گا نہیں میں میدان سے باہر چلا جاتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے لنکاشائر کلب کو شکایت درج کروا دی ہے لیکن مجھے پاکستانی حکومت اور پی سی بی کی سپورٹ چاہیے۔
انہوں نے پی سی بی کے چیئرمین سے درخواست کی کہ اس معاملے کو اٹھایا جائے اور آئی سی سی کے ساتھ معاملہ اٹھایا جائے کہ ویرات کوہلی کی شرٹس پہن کر قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا جا سکتا ہے لیکن میں بطور پاکستانی انگلینڈ اور انڈیا کا میچ کیون نہیں دیکھ سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹی شرٹ پہنے تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر کیوں نکالا گیا؟ لنکاشائر کلب نے ایکشن لے لیا
واضح رہے کہ فاروق نذر نامی پاکستانی شائق نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس میں انہیں سبز رنگ کی پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہنے اسٹیڈیم میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک سیکیورٹی اہلکار انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مجھے کنٹرول روم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپ یہ شرٹ ڈھانپ لیں۔ کچھ دیر بعد ایک اور اسٹیوَرڈ شرٹ کو ’’قوم پرستانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے چھپانے کی بات کرتا ہے۔
ویڈیو میں فاروق نذر کو صورتحال پر برہم ہوتے اور شرٹ ڈھانپنے کی بار بار کی گئی درخواستوں پر پریشان ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں ایک پولیس افسر ان سے بات کرنے کے لیے انہیں اسٹیڈیم کے نشستوں والے حصے سے باہر لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔