پاکستانی ٹی شرٹ پہنے تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر کیوں نکالا گیا؟ لنکاشائر کلب نے ایکشن لے لیا

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک پاکستانی شائقِ کرکٹ کو اپنی قومی ٹیم کی جرسی پہننے پر سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے شرٹ ڈھانپنے کی ہدایت دی گئی، جس پر تنازع کھڑا ہو گیا، میزبان کلب لنکاشائر نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کھیل کو کھیل ہی رہنے دو‘، دانش کنیریا بھارتی ٹیم کی منافقت پر پھٹ پڑے

فاروق نذر نامی پاکستانی شائق نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس میں انہیں سبز رنگ کی پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہنے اسٹیڈیم میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک سیکیورٹی اہلکار انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مجھے کنٹرول روم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپ یہ شرٹ ڈھانپ لیں۔ کچھ دیر بعد ایک اور اسٹیوَرڈ شرٹ کو ’’قوم پرستانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے چھپانے کی بات کرتا ہے۔

ویڈیو میں فاروق نذر کو صورتحال پر برہم ہوتے اور شرٹ ڈھانپنے کی بار بار کی گئی درخواستوں پر پریشان ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں ایک پولیس افسر ان سے بات کرنے کے لیے انہیں اسٹیڈیم کے نشستوں والے حصے سے باہر لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فاروق نذر نے شرٹ چھپانے کے بجائے میدان چھوڑنے کو ترجیح دی۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ 5 روزہ ٹیسٹ میچ کے کس دن پیش آیا، تاہم لنکاشائر کاؤنٹی کلب نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ کلب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس واقعے سے باخبر ہیں اور اس کے تمام پہلوؤں اور سیاق و سباق کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پر پیش آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی عروج پر ہے، خصوصاً جون کے آغاز میں ہونے والی مختصر سرحدی جھڑپوں کے بعد اس تناؤ کا اثر دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز، بی سی سی آئی اور پی سی بی کے تعلقات پر بھی پڑا ہے، پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین درمیان 2012-13 کے بعد کوئی باقاعدہ سیریز نہیں ہوئی، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ تو 2007-08 سے بند ہے۔

آئی سی سی ایونٹس میں بھی دونوں ممالک کے درمیان میچز کے لیے حالیہ برسوں میں غیر جانبدار مقام کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ کسی ایک ملک کی میزبانی کا تنازع نہ پیدا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: ہربھجن سنگھ کی بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل زہر افشانی

دوسری جانب لنکاشائر کلب حالیہ برسوں میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ دی ہنڈریڈ لیگ کی ٹیم ’مانچسٹر اوریجنلز‘ اپنی آمدنی کا 70 فیصد حصہ بھارتی بزنس مین سنجیو گوئنکا کے آر پی ایس جی گروپ کے پاس جانے والا ہے، جو انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے بھی مالک ہیں۔

لنکاشائر کے چیف ایگزیکٹیو ڈینیئل گڈنی نے ماضی میں بی سی سی آئی کو دی ہنڈریڈ میں شراکت دار بنانے کی تجویز بھی دی تھی۔

یہ واقعہ برطانوی کرکٹ گراؤنڈز میں کھیل سے ہٹ کر سیاسی حساسیت کے اثرات کی ایک تازہ مثال بن کر سامنے آیا ہے، جس پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز