ٹرمپ نے روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے 10 سے 12 دن کی مہلت دی

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو دی گئی 50 روزہ مہلت کم کر کے 10 سے 12 دن کر دی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے روس کو 2 ستمبر تک جنگ ختم نہ کرنے کی صورت میں سخت معاشی پابندیوں کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے مختصر مہلت، ایران کو بھی دھمکی دیدی

اسکات لینڈ میں برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن نے بار بار وعدہ خلافی کی، اور شہری علاقوں پر حملے جاری رکھے۔

ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ نئی مہلت کا اعلان جلد کیا جائے گا اور روس پر اضافی پابندیاں اور ممکنہ ثانوی ٹیرف بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے روسی عوام کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید جانی نقصان نہیں چاہتے، لیکن پیوٹن کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اب پیوٹن سے مزید فون کالز کے خواہاں نہیں کیونکہ بات چیت کے بعد بھی جنگ جاری رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹریاٹ میزائل کیا ہیں، اور یوکرین کو ان کی اتنی اشد ضرورت کیوں ہے؟

پہلے دن یا 100 دن میں جنگ ختم کرنے کے وعدے کے بعد ٹرمپ کی نئی ڈیڈ لائن کو ماہرین ایک نرمی تصور کر رہے ہیں۔ اس دوران وائٹ ہاؤس کے اندر بھی ماسکو کے رویے پر بے چینی بڑھ رہی ہے۔

ٹرمپ جلد یوکرین کے لیے نئی فوجی امدادی پیکیج کا اعلان کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp